حکومت کا صوبہ بھر کے تھیٹر ہالز پر دوبارہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

20سے زائد اداکاروں کی کڑی مانیٹرنگ کے بعد آپرپشن کافیصلہ کیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2025 13:43

حکومت کا صوبہ بھر کے تھیٹر ہالز پر دوبارہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تھیٹر ہالز میں دوبارہ گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے،20سے زائد اداکاروںکی کڑی مانیٹرنگ کے بعد آپرپشن کافیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ صوبائی وزیر عظمی بخاری کو پنجاب بھر کے تھیٹرز کی رپورٹ بھیج دی گئی ہے ،گریڈ17کے افسران کی مانیٹرنگ سے متعدد تھیٹر ہالز قانون کی پاسداری کررہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ،ساہیوال،اوکاڑہ،رحیم یارخان،فیصل آباداورقصورکے تھیٹرہالزکی متعددشکایات موصول ہوئی ہیں۔پنجاب آرٹس کونسل نے ای مانیٹرنگ کانظام لانے کے لئے لائحہ عمل بناناشروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :