آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،آل برادرز نے غریب شاہ یونین کو ڈھیر کردیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:18

آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،آل برادرز نے غریب شاہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب شرافی گوٹھ کے زیر اہتمام گیٹ فارمہ کے اشتراک سے جاری آٹھواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں آل برادرز ملیر نے مد مقابل غریب شاہ یونین کو 2-0سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے سعید نے 49ویں اور مقبول نے 64ویں منٹ میں نہایت خوبصورت گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں لیاری کی معروف ٹیم حیدری بلوچ نے ملیر اسٹار کو عبرتناک سامنا کراتے ہوئے 6-0سے کامیابی حاصل کی ۔تیسرے میچ میں جام الیون ملیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہزاد محمڈن کو 4-1سے شکست دیدی جبکہ چوتھے میچ میں کیماڑی محمڈن نے بلوچ محمڈن کلب کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام نبی ،طلحہ سلیم ،نصیر عمر بلوچ ،عبدالرئوف ،عبدالطیف ،احمد لعل ،عزیز پاشا ،فرید طوفان اور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ تھے ۔

متعلقہ عنوان :