محکمہ سروسز پنجاب نے مختلف محکموں کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی

جمعہ 20 اپریل 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ سروسز پنجاب نے مختلف محکموں کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں محکمہ سروسز پنجاب کی جانب سے تمام محکموں کے سربراہان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے افسران کے زیراستعمال کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیوں کے بارے میں تمام تفصیلات فراہم کریں اور تفصیلات میں اس بات کی نشاندہی کریں کہ کتنی قیمتی گاڑی کس سرکاری افسر کے زیر استعمال ہے۔

متعلقہ عنوان :