شیخ رشید سے مطالبہ کرنے والا ’’ماڈرن بھکاری‘‘ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 21:27

شیخ رشید سے  مطالبہ کرنے والا ’’ماڈرن بھکاری‘‘ پولیس کے حوالے کر ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب میں شیخ رشید احمد سربراہ عوامی مسلم لیگ کی پریس کانفرنس سے قبل اچانک سٹیج کی طرف جانیوالا نوجوان رقم مانگنے والا نکلا‘ صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس یہ نوجوان ماڈرن بھکاری تھا جو شیخ رشید سے ایک ہزار روپے کے نوٹ کا طلب گار تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی اچانک سٹیج کے قریب آنے پر پریس کلب انتظامیہ اور مہمانوں میں کھلبلی مچ گئی کہ نوجوان کہیں غیر اخلاقی حرکت نہ کربیٹھے پریس کلب کے رکن نے اسے چند سو روپے کے نوٹ آگے بڑھاتے ہوئے اسے دبوچ لیا اور سکیورٹی پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :