سیکرٹریٹ سپرنٹنڈنٹس ، اسسٹنٹس اور کلرکس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب

جمعہ 20 اپریل 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سیکرٹریٹ سپرنٹنڈنٹس ، اسسٹنٹس اور کلرکس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے صوبائی وزیر برائے قانون امتیاز شاہد قریشی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

امتیاز شاہد قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹس، اسسٹنٹس اور کلرکس حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتے ہیں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح و ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اور ریکارڈ پیمانے پر اپ گریڈیشن اور پروموشن کی گئی ہے دفاتر سے رشوت ، کرپشن اور دیگر غیر قانو نی سرگرمیوں کا قلع قمع کرکے ملازمین کو ایمانداری سے خدمات کی انجام دہی کی فضا فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے جس فراخدلی کا ثبوت دیا ہے اسکی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی صوبائی وزیر نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش کئے گئے قابل عمل مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔