جامعہ سندھ کے سینڈیکیٹ میں چار اساتذہ کی نشستوں پر میمبرشپ کے لئے الیکشن 15 مئی کو ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

حیدرآباد20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) جامعہ سندھ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ سندھ کے سینڈیکیٹ میں چار اساتذہ کی نشستوںپر میمبرشپ کے لئے الیکشن منگل 15 مئی کو ہوگا اس سلسلے میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق نامزدگی فارم جاری ہونے کی تاریخ پیر 23 اپریل، ابتدائی ووٹر لسٹ کے اجراء کی تاریخ 26 اپریل، اعتراضات کرنے کی تاریخ 30اپریل، ووٹروں کے ناموں کی حتمی لسٹ کے اجراء کی تاریخ 2 مئی، نامزدگی کاغذات کی وصولی اور چھان بین7 مئی، امیدواروں کی حتمی لسٹ کے اجراء کی تاریخ 9 مئی، دستبردارہونے کی تاریخ 11 مئی، جبکہ حتمی امیدواروں کے لسٹ کے اجراء کی تاریخ 14 مئی مقرر کی گئی ہے جب کہ الیکشن 15 مئی کو ہوگا اور اسی دن ہی غیر حتمی نتائج کا اعلان بھی کیا جائیگاجب کہ حتمی نتائج کا اعلان 18 مئی کو کیا جائیگایاد رہے کہ یہ الیکشن پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کی پوسٹ پر ممبران کے انتخاب کے لئے ہوگا، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اپنے پوسٹ کی کیٹیری کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔