پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والی بھارتی املی ، کیلا ، سبزیوں کے خلاف کریک ڈائون کی تفصیلات طلب

جمعہ 20 اپریل 2018 22:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والی بھارتی املی ، کیلا ، سبزیوں کے خلاف کریک ڈائون کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کی جانب سے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہیں غیر قانونی طور پر بھارتی املی ، بھارتی کیلا ، بھارتی سبزیاں غیر قانونی طور پر پشاور آ رہی ہے یہ خوردونوش کی اشیا روالپنڈی سے پشاور آ رہی ہے جس کی روک تھام کا فیصلہ کیا گیا ہے انٹر کشمیر ٹریڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی سرحد پار تجارت میں شامل اشیاء کی فہرستوں پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں انہیں فروخت کرنے والے ، انہیں سپلائی کرنے والے کی نگرانی شروع کردی ہیں اور کن کن راستوں سے ان کی سپلائی ہوتی ہیں کی تفصیلا ت حاصل کی جار ہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :