لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو اپنے نام سے پہلے مسٹر،مسز لکھنا ضروری قرار دیدیا

جمعہ 20 اپریل 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو اپنے نام سے پہلے مسٹر،مسز لکھنا ضروری قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری)طاہر صابر نے نوٹیفیکیشن جاری کیا نوٹیفیکیسن کے مطابق ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو نوٹیفیکیشنز اور عدالتی فیصلوں میں نام سے پہلے جج نہیں مسٹر اینڈ مسز لکھ کر آگے اپنا نام اور پھر جج لکھنا ضروری قرار دیدیا ہے 16 اکتوبر 2017 کے نوٹیفیکیشن کو واپس لے لیا گیا ہے جس کے مطابق ججز کو نام سے پہلے جج لکھنے کی ہدایت کی گئی تھی نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ججز کو نام سے پہلے مسٹر مس اور مسز لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد پرانا نوٹیفیکیشن غیر موثر ہو گیا ہے۔