اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس

واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے خار باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنماء مولانا خان زیب سمیت دو افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ، ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہدا لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ، اور مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے شہید افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔