کاشتکار سوہانجنے کے درختوں کو کاشت کر کے دیگر فصلوں کی نسبت زیادہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں،گلریز شہزاد

جمعہ 20 اپریل 2018 23:30

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) کاشتکار سوہانجنے کے درختوں کو کاشت کر کے دیگر روایتی فصلوں ،ْ سبزیوں اور درختوں کی نسبت زیادہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بات برطانیہ سے تعلق رکھنے والے زرعی ماہر و سوہانجنا سپیشلسٹ گلریز شہزاد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سوہانجنا زمین پر پائے جانے والے دیگر پوسدوں ،ْ درختوں اور فصلوں کی نسبت زیادہ غذائی قوت رکھتا ہے جس کو سبزی ،ْ فوڈ سپلیمنٹ ،ْ سبز جائے ،ْ جانوروں کے چارے اور دوائی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ سوہانجنا کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کا استعمال جانوروں کے چارے کے علاوہ انسانی خوراک کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گلریز شہزاد نے بتایا کہ پنجاب حکومت جدید زرعی شعبہ کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف حصوں بشمول پنجاب کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز میں سوہانجنے کے لاکھوں پودے لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انسانوں کے لئے ساہانجنے کے فوائد کے حوالے سے گلریز شہزاد نے بتایا کہ یہ وزن کم کرنے ،ْ ذیابیطس کو اعتدال میں رکھنے ،ْ بلند فشار خون سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف بھرپور قوت مدافعت رکھتا ہے جبکہ جانوروں کو چارے کے طور پر دینے سے دودھ کی پیداوار میں اضافے سمیت جانوروں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھرپور معاون ثابت ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :