کوئٹہ،احتساب عدالت کوئٹہ میں خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران کے پرنسپل سیکرٹری سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے اورفیصلہ محفوظ کر لیا گیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ٹو کے جج پزیر احمد بلوچ نے کیس کی سماعت کی سابق وزیر اعلی بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری نسیم لہڑی سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے عدم پیشی پر ملزم عبیداللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری مزید گواہان کے بیان قلمبند کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔