ڈیرہ بگٹی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آوٹ 6افسران کو آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے بیجز لگائے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:40

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) 4 اپریل کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آوٹ ہونے والے 6افسران کو آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے بیجز لگائے پاس آوٹ ہونے والے تمام آفیسران کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے اس سلسلے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ بگٹی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے افسران کے والدین ،عزیز و اقارب ، قبائلی معتبرین اور پاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل ندیم انجم نے تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے جوانوں کی بحیثیت آفیسر شمولیت نا صرف باعث فخر ہے بلکہ یہ بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے شاندار باب ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی فخر کی بات ہے کہ پاس آئوٹ ہونے ڈیرہ بگٹی کے تمام جوانوں نے ایف سی اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے آفیسران کے والدین اور ان کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔