سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 مفرور ملزمان 15 اشتہاری سمیت 12 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

جمعہ 20 اپریل 2018 23:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 10 مفرور ملزمان 15 اشتہاری سمیت 12 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست ایس ایس پی سکھر کے ترجمان کے مطابق ضلع میں امن امان کی بحالی, جرائم پیشہ افراد سمیت سماج میں برائی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاںاور ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پرپولیس کا گشت داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی نگرانی جاری ہے گزشتہ روز پولیس نے اے ایس پی محمد معروف عثمان کا سٹی میں جبکہ ڈی ایس پی روہڑی کا سب ڈویڑن روہڑی کے مختلف مقامات / چوراہوں پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی کے دوران کالے شیشے ،بلو لائٹس ،فینسی نمبر پلیٹساور بنا لوکڈ موٹرسائیکل سمیت اپلائیڈ موٹرسائیکل و گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کرکے کوائف مکمل نہ ہونے پر 30 سے زائد چالان کئے گئے 17 سے زائد موٹر سائیکل شک و بنہ لوکڈ کی بنیاد پر تحویل میں لے گئیں سنیپ چیکنگ کے دوران 25 سے رائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے اسکے علاوہ ، دبر تھانے کی پولیس نے ملزم قادر بخش ولد محمد صالح ، رب نواز ، عجب ولد غلام اکبر ،بائیجی پولیس نے بائیجی چوک پنوعاقل سے ملزم عبدالغفار، لطف اللہ ،منظور، عبدالخالق ، محمد علی ، تھانہ سدوجا پولیس نے اشتہاری محمد علی ، علی محمد کو ن،ولیج گڑہی تھیگو سے گرفتار کیا سکھر کے نیو پنڈ تھانے کی پولیس نے شتہاری قربان احمد ،شاہ محمد ،نواز ، شاہد ، ذوالفقار اشفاق انصاری قدیمی قبرستان سے گرفتار کیا گیا ہے رضا گوٹھ تھانے کی پولیس نے مفرورملزم علی جان ، اشرف ، قلندر ،باگڑجی پولیس نے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم نماٹو جتوئی کو باگڑجی بیلو سے گرفتار کیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلز سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :