کراچی،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر بسلسلہ عطائے سندِ پی ایچ ڈی ڈاکٹر عرفان شاہ کی تقریب پذیرائی کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر بسلسلہ عطائے سندِ پی ایچ ڈی ڈاکٹر عرفان شاہ کی تقریب پذیرائی بہ اعزاز 21 اپریل 2018 ء بروز ہفتہ شام 7:30 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کی صدارت مسلم شمیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر انعام احمد اور مہمانان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، پروفیسر انوار احمد زئی، پروفیسر سراج الدین قاضی ہونگے ۔

اظہار خیال کرنے والوں میں صدر ایس ٹی ایف پروفیسر سید عدیل احمد، مرکزی صدر سپلا پروفیسر فیروز الدین صدیقی، چیئرمین پی کیو ایس پروفیسر حافظ نسیم الدین، صدر پاکستان ریسرچ اسکالر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان شامل ہیں اور نظامت کے فرائض پروفیسر سید محمدعلی انجام دیں گے۔#

متعلقہ عنوان :