کراچی،ممتاز ادیبہ حسینہ معین آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کیخازن مقرر

جمعہ اپریل 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) ممتاز ادیبہ حسینہ معین کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا خازن مقرر کر دیا گیا۔ اس کا فیصلہ جمعرات کو آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ یہ عہدہ آرٹس کونسل کے خازن شہناز صدیقی کے انتقال کے بعد خالی تھا۔ گورننگ باڈی کا اجلاس صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

سیکرٹری آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے دستور کی متعلقہ شق پڑھ کر سنائی اور کہا کہ کسی بھی عہدیدار کے انتقال یا کسی اور وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر عبوری مدت کے لئے گورننگ باڈی کے کسی بھی ممبر کو منتخب کرنے کا اختیار گورننگ باڈی کو حاصل ہے جو اکثریت رائے سے انتخاب کرے گی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ممبر گورننگ باڈی ممتاز ادیبہ حسینہ معین کا نام پیش کیا جس کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا حسینہ معین عبوری مدت کے لئے آئندہ انتخابات تک آرٹس کونسل کے خازن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گورننگ باڈی کے ممبران نے فردا فردا شہناز صدیقی کی خدمات کو سہراتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش پیش کیا اور کہا کہ گورننگ باڈی میں ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔ اس موقع پر آرٹس کونسل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ نئی عمارت کا افتتاح 29 اپریل کو کیا جا رہا ہے۔ جب کہ دیگر ترقیاتی کام ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کر لئے جائیں گے۔جن میں پرانی عمارت کی تزئین و آرائش اوپن ایئر تھیٹر کی تعمیر نو اور اندورنی حصہ کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ صدر آرٹس کونسل نے بین الاقوامی کلچر کانفرنس ابو ظہبی میں شرکت اور وہاں کی کارروائی کے حوالے سے گورننگ باڈی کو اعتماد میں لیا۔#

متعلقہ عنوان :