وزیراعظم کا کراچی میںبجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

کابینہ کمیٹی توانائی کا خصوصی اجلاس 23 اپریل کوکراچی میں طلب کرلیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میںبجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی توانائی کا خصوصی اجلاس کراچی میں بلایا ہے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 23 اپریل کو ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی میںجاری طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس کراچی میں طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے صورتحال پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 23 اپریل پونے 12 بچے گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے صورتحال پر غور کیا جائے گا۔