آزاد کشمیر میں پیپرا کے قیام کی تجویزکے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کو بریفنگ کل دی جائے گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) آزاد کشمیر میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے قیام کی تجویزکے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کو بریفنگ پرسوں پیر کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس پیر کو چئیرمین ملک ابرار احمد کی صدارت میں 11بجے اولڈ پپس ہال پارلیمنٹ لاجز میں ہو گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں ٹریڈ ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔