
حکومت تعاون کرے تو فارماسوٹیکلز انڈسٹری برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتی ہے ،ْشیخ عامر وحید
حکومت فارماسوٹیکل انڈسٹری کی ترقی پر بہتر توجہ دے جس سے معیشت کیلئے متعدد فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے ،ْمحمد نوید ملک ، نثار مرزا
ہفتہ 21 اپریل 2018 15:46

(جاری ہے)
شیخ عامر وحید نے کہا کہ انڈیا سالانہ 16ارب ڈالر سے زائد کی فارماسوٹیکلز برآمدات کر رہا ہے اور 2020تک انڈیا ان برآمدات کو 20ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا چاہتا ہے لیکن پاکستان کی فارماسوٹیکلز برآمدات ابھی تک 1ارب ڈالر تک بھی نہیں پہنچ سکیں جس افسوسناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کیلئے مقامی سطح پر خام مال کی عدم دستیابی اس کی ترقی کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے کیونکہ یہ انڈسٹری 95فیصد خام مال باہر سے درآمد کرتی ہے لہذا انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک کے اندر فارماسوٹیکل کا خام مال تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرے تاکہ ہمارے ملک میں ادویات کا خام مال تیار کرنے کی نئی صنعتیں لگ سکیں جس سے فارما انڈسٹری بہتر ترقی کرے گی اور برآمدات کو بھی بہتر فروغ ملے گا۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ حکومت فارسوٹیکل کمپنیوں کو کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے پر بھی غور کرے جس سے اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا اور ہماری برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں فارما شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ پر پابندی سرمایہ کاری کی راہ میں اہم رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزانے کہا کہ اگر حکومت کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت دے تو پاکستان میں فارسوٹیکل شعبے کی جدید ٹیکنالوجی آئے گی جبکہ اس انڈسٹری کیلئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بھی بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور بے روزگاری میں کمی ہو گی۔ لہذا انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی ترقی پر بہتر توجہ دے جس سے معیشت کیلئے متعدد فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چیلنجز کے باوجود کاروباری برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی
-
ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.