بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضہ میں لے لیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:02

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں ضبط کر لیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مچھیرے پاکستانی حدود میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی سکیورٹی فورسز ایک 17 سالہ پاکستانی ماہی گیر کو ساتھ لے گئیں۔ کئی ماہ گیروں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کشتیوں سے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں۔

متعلقہ عنوان :