پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن ٹوئٹر کے جعلی اکائونٹ سے پریشان

میر اکوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں ،جاری کسی بھی خبر کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے ‘ بیان

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن اپنے نام سے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ سے پریشان ہو گئے ۔ اعتراز احسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میرے نام سے بنائے گئے اکائونٹ سے مسلسل سیاسی معاملات پر بات کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ اکائونٹ سے جاری کسی بھی خبر کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے ۔ اعتزاز احسن جعلی اکائونٹ کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے میں درخواست دینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔