Live Updates

اشتیا ق ملک اور عرفان احمد پی ٹی آئی احتساب سیل پنجاب کے میڈیا کوارڈنیٹر مقرر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف احتساب سیل پنجاب کے صدر برگیڈئیر ( ر ) اسلم گھمن نے سنٹرل میڈیا ٹیم کے اراکین اشتیا ق ملک اور عرفان احمد کو احتساب سیل پنجاب کا میڈیا کوارڈنیٹر مقرر کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بر گیڈئیر ( ر ) اسلم گھمن نے اس امید کا اظہار کیا کہ اشتیا ق ملک اور عرفان احمد اپنی صلاحیتوں کو برئوئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ، رہنمائوں نے اشتیا ق ملک اور عرفان احمد کو انکی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات