پنجاب حکومت کی موجودہ گندم پالیسی بری طرح ناکام ہوچکی ہے‘ میاں مقصود احمد
شعبہ زراعت حکمرانوں کے زیرعتاب ہے،گندم سینٹرزپر کاشتکاروں کی تذلیل ہورہی ہے،جماعت اسلامی پنجاب صوبے کے کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب وامیرجماعت اسلامی پنجاب کا منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب
ہفتہ 21 اپریل 2018 19:32
(جاری ہے)
ناقص حکمت عملی اور پلاننگ کے فقدان سے کسان دن بدن بدحال ہورہا ہے۔اس وقت گندم سینٹروں پرکسانوں کی تذلیل ہورہی ہے۔
حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو جماعت اسلامی صوبے بھر میں شدید احتجاج کرے گی۔ہم کاشتکاروں کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پنجاب نے اس سے قبل گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کے لیے بھرپورآوازاٹھائی ہے۔حکمرانوں کی ساری توجہ سڑکیں بنانے اور توڑنے پر مرکوزہوچکی ہے۔گندم کے کاشتکاروں کوباردانہ نہیں مل رہا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 70فیصد آبادی شعبہ زراعت سے وابستہ ہے۔جب تک کاشتکاروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل نہیں ہوں گے زرعی انقلاب برپانہیں ہوسکتا۔ حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے موثرزرعی پالیسی وضع کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت چین،کینیڈا،امریکہ،جرمنی،سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک نے اپنے شعبہ زراعت کوترقی دے کر خوشحالی کی منازل طے کی ہیں۔ہمیں بھی ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے کوآرڈینیٹرایگری کلچرجماعت اسلامی پنجاب سردارمحمداشفاق ڈوگرکوہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع سے حکومت کی گندم پالیسی اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے تازہ معلومات اکٹھی کی جائیں۔جماعت اسلامی اپنے کاشتکاربھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.