باغ لانگے خان اورعام خاص باغ آئندہ ماہ عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:36

ملتان۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ملتان میں عوام کے لئے دوتفریحی پارک آئندہ ماہ کھول دیئے جائیں گے۔ان پارکس میں تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے )کے ترجمان جلال الدین نے اے پی پی کوبتایاکہ عام خاص باغ اورباغ لانگے خان میں ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مرحلوں میں ہے ۔

(جاری ہے)

ان پارکس میں انجینئنرنگ کاکام مکمل ہوچکاہے جبکہ ٹھیکیداراب کچھ مقامات پرمرمت کاکام کررہے ہیں ۔وہ کام کی تکمیل کے بعد پارکس پی ایچ اے کے حوالے کردیں گے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ ان پارکس میںترقیاتی کاموں پر 6کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکا۔انہوںنے بتایاکہ شاہ شمس پارک کے لئے 2014ء میں پانچ کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ترقیاتی کام کی منظوری بھی دیدی تھی تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات کے بعد ٹینڈرروک دیئے گئے اوراب یہ کام نومبریادسمبر میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :