لوکل گورنمنٹ فیڈریشن سندھ کا لیبر کنونشن 30اپریل کو نوشہر وفیروز،یکم مئی کو کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں ریلیاں اور جلسے ہوںگے

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت لیبر کنونیشن 30اپریل پیر کو صبح 11بجے نوشیروفیروز میں ہوگا جبکہ یکم مئی کو کراچی میں صوبائی صدرسیدذوالفقارشاہ کی سربراہی میں کے ایم سی ورکشاپ سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی ۔جہاں چھ اضلاع کے جلوس جمع ہوکر پریس کلب پہنچیں گے وہاں پریس کلب میں دیگر فیڈریشنوں کے ہمراہ یکجہتی کے پروگرام میں شرکت کرینگے ۔

جبکہ حیدرآباد میں صوبائی جنرل سیکریٹری اکرام راجپوت کی سربراہی میں ریلی نکالی جائے گی ۔سکھر میں فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ ،متحدہ لیبر تنظیموں کے ہمراہ یکم مئی کو پیرامیڈیکل سینٹر سے ریلی شروع ہوکر گھنٹہ گھر پر جاکر اختتام پذیر ہوگی جہاں جلسہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

جلسے کے مہمان خصوصی قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ ہونگے ۔

لاڑکانہ میں صوبائی چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو کی سربراہی میں ریلی منعقد کی جائے گی ۔صوبہ پنجاب کی فیڈریشن کا مرکزی جلسہ قاری تاج محمد ہال لاہور میں ہوگا ۔جہاں سے ریلی ٹائون ہال لاہور تک نکالی جائے گی ۔جس میں مرکزی صدر ملک نوید اعوان ،صوبائی صدر میاں سرور معراج ،جنرل سیکریٹری مرکزی نصیر الدین ہمایوں ،صبوائی جنرل سیکریٹری نجف حسین خان اور دیگر شریک ہونگے ۔