حا جی کیمپ کی رہا ئشی خا تو ن کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) حا جی کیمپ کی رہا ئشی خا تو ن وکیلہ بی بی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،آئی جی پو لیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سمگلروں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں صحا فیوں سے با ت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میرے خا وند فوت ہو چکے ہیں جبکہ میرے چھو ٹے چھوٹے بچے ہیں اور میں گھر کی واحد کفیل ہوں اور حیا ت آبا د سے شہر تک گا ڑی میں کپڑوں کا کا روبا ر کر تی ہوںجبکہ نور رحم ن اور اکرا م دونوں بھا ئی معذور افراد پر کپڑے کی سمگلنگ کر تے ہیں مجھے بلا وجہ تنگ کر تے ہیں جس کیخلا ف میں کئی با ر متعلقہ تھا نہ میں ایف آئی آردرج کرا نے گئی مگر اپنے اثر ورسوخ کی بنا ء پر پو لیس والے اس پر ہا تھ نہیں ڈا ل سکتے جبکہ دونوں بھا ئیوں کا مو قف ہیں کہ پولیس والے ہم سے ما ہا نہ پیسہ لیکر جا تے ہیں لہٰذا وہ ہمیں کچھ بھی نہیں کہ سکتے جو کہ مجھ جیسی غریب اور بے بس عورت کیساتھ سرا سر نا انصا فی ہیں اسلئے اعلیٰ حکام مجھے تحفظ فراہم کرے۔