سرگودھا:شہر میں اربن ٹرانسپورٹ اور رکشوں کا معاملہ انتظامی کنٹرول میں نہ آ سکا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) شہر میں اربن ٹرانسپورٹ اور رکشوں کا معاملہ انتظامی کنٹرول میں نہ آ سکا،ذرائع کے مطابق اربن ٹرانسپورٹ کا منصوبہ جوش و خروش کے ساتھ شروع کرنے کے بعد حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے انتظامیہ اور رکشہ ڈرائیوروں میں کشمکش جاری ہے ،روزانہ ہونے والے اجلاسوں میں فیصلوں کے اعلانات تو کر دیا جاتا ہے مگر عملی اقدام کی صورتحال اس کے برعکس ہے ،اربن ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں اعلان شدہ تعداد کے مطابق چلائی جا سکیں اور نہ ہی ان کے روٹس کلیئر کروائے جا سکے ، رکشہ ڈرائیورزکے احتجاج بھی درد سر بن کر رہ گئے ہیں، دوسری جانب شہر اور اربن ٹرانسپورٹ روٹس پر تاحال رکشوں کی بھرمار کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کی جانب سے غیر قانونی اسٹینڈ بدستور قائم ہیں اور ٹریفک کا نظام کنٹرول ہونے کی بجائے مزید بگڑ رہا ہے ، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بظاہر انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر رکشہ ڈرائیوروں نے بھی شہر میں ات مچا رکھی ہے ،اس مسئلہ کو انتظامیہ ترجیح بنیادوں پر حل کری

متعلقہ عنوان :