انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2018ء 5مئی سے شروع ہو گا

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

گوجرانوالہ ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی پریس ریلیز کے مطابق امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ2018 مورخہ5مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ جس کیلئے پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپیں ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے گھریلو پتہ پربذریعہ رجسٹرڈڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ جملہ ادارے اپنا اپنا پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کریںگے جسے متعلقہ سربراہ ادارہ اپنی مہر و دستخط ثبت فرما کر جاری کریں۔

واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں صرف سربراہ ادارہ کی مہرودستخط والی سلپ ہی قابلِ قبول ہو گی۔امیدواران کی سہولت کے پیشِ نظر بورڈ ہذا نے اپنی ویب سائٹ (www.bisegrw.com)پر امتحان مذکورہ کے امیدواران کے گروپ سنٹربھی اًپ لوڈ کردیے ہیںجس سے پرائیویٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عوام الناس اور امیدواران کو درپیش مسائل/شکایات کے ازالہ کیلئے گوجرانوالہ بورڈ نے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں جن میںمین کنٹرول روم بورڈکیمپس فون نمبر055-9200750 دیگر کیمپس میںگورنمنٹ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ‘ مولانا ظفرعلی خان گورنمنٹ ڈگری کالج وزیرآباد‘گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 کامونکی‘گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ ورکاں‘ گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد‘گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں‘گورنمنٹ جامع سکول گجرات ‘گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کھاریاں‘گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر‘گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہائوالدین ‘گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال‘گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ‘گورنمنٹ جامع سکول سیالکوٹ‘ گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ‘ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پسرور‘ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سمبڑیال‘گورنمنٹ ہائی سکول نارووال ‘گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول شکرگڑھ‘ اورگورنمنٹ ڈگری کالج ظفروال شامل ہیں۔

ذاتی یا اجتماعی شکایات کے حل کیلئے مذکورہ بالا کنٹرول رومزپر باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔