نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، فیصل کریم کنڈی

پیر 13 اکتوبر 2025 22:17

نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،   فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ملک راول خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ملک راول نے اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کے لیے مختلف تقریبات ، ہنر مندی کے فروغ، روزگار کے مواقع اور یوتھ انگیجمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنر فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات انتہائی ضروری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں یوتھ انگیجمنٹ کے لیے مختلف سطحوں پر پروگرام شروع کیے جانے چاہیئں ہیں جن کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف ہنر مند بنایا جائے بلکہ انہیں مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنا کر قومی ترقی میں شامل کیا جائے ۔