چین میں ریس کے دوران دو ڈریگن کشتیاں الٹنے سے 17 کشتی ران ہلاک

پولیس نے ڈریگن کشتیوں کی ریس کا انعقاد کرانے والے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) جنوبی چین میں دو ڈریگن کشتیوں کے ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی چین کے شہر گوئیلن میں دو ڈریگن کشتیاں الٹنے سے 60 افراد دریا میں ڈوب گئے جن میں سے 43 افراد کو ریسکیو ادارے نے زندہ نکال لیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ،ْ پولیس نے ڈریگن کشتیوں کی ریس کا انعقاد کرانے والے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈریگن کشتیوں کی ریس کے دوران پیش آیا جب ریس میں حصہ لینے والی دو کشیاں آپس ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں کشتیاں الٹ گئیں۔ کشتیوں میں مجموعی طور پر 60 کشتی ران سوار تھے ،ْجائے حادثہ پر ریسکیو ٹیم کے 200 اہلکار آٹھ کشتیوں کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :