وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (آج) ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان تنازعہ اور واجبات کے معاملات پر غور کیا جائے گا

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج (پیر) ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہائوس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان جاری تنازعہ اور مختلف اداروں کے درمیان واجبات کے معاملات اور دیگر امور پر غور کیا جائے گااور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔اجلاس میں گورنر سندھ محمدزبیر، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بھی شریک ہونگے۔