کراچی کی کرسی کراچی والوں کےہاتھ ہونی چاہیے،فاروق ستار

بجلی اورپانی کا کنٹرول بھی کراچی والوں کو دیاجائے،بجلی نہیں ہوگی توپانی کی قلت بھی ہوگی۔سربراہ ایم کیوایم کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 19:07

کراچی کی کرسی کراچی والوں کےہاتھ ہونی چاہیے،فاروق ستار
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھا رکھے تھے۔ جن پربجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی کرسی کراچی والوں کے ہاتھ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی بجلی اور پانی کا کنٹرول کراچی والوں کے ہاتھ میں دیا جائے۔ بجلی نہیں ہوگی توپانی کی قلت بھی ہوگی۔