سکھر،سماجی رہنما و وکیل شہزادو ڈر ئیور انکے بیٹے محمود پر برادری کے بااثر افراد کا حملہ ، وکیل شہزاد و ڈر ئیور اور بیٹا شدید زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سماجی رہنما و وکیل شہزادو ڈر ئیور اور انکے بیٹے محمود پر برادری کے بااثر افراد کا حملہ ، شہزادو ڈریہو اور بیٹا شدید زخمی ، اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے لعل مشائخ میں سکھر کے نامور وکیل اور سماجی رہنما شہزادو ڈریہو اور انکے بیٹے محمود عرف شعیب پر برادری کے بااثر افراد نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو علاج کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا واقعہ کے حوالے سے شہزادو ڈریہو نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر کے قریبی مسجد کے پلاٹ پر صفائی کا کام کرا رہے تھے کہ اچانک انکی برادری کے بااثر افراد غلام شبیر ڈریہو ، اصرار و دیگر نے بلاجواز حملہ کر دیا اس سے قبل بھی حملے میں ملوث جوابداروں نے ہمیں حراساں اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا واقعہ کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرائی ہے مگر پولیس ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے واقعہ میں ملوث جوابداروں کو فوری گرفتار کر کے انہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :