لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت صوبائی حکومت کی کارکردگی سے اطمینان کااظہارہے،محب اللہ خان

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت صوبائی حکومت کی کارکردگی سے اطمینان کااظہارہے ، تحریک انصاف نے بہترطرز حکمرانی کی داغ بیل ڈال دی ہے ، عوام اور حکمرانوں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کااعزاز بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے ۔

تحریک انصاف نے لوگوں کی خدمت کو سیاست کا محور بنادیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے شوپین یونین کونسل شور تحصیل مٹہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھے والے اہم سیاسی خاندان کے عظمت علی خان ، روزی مند خان ، ماسٹرصاحب، اوران کے سیکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا ، اجتماع سے عزیز الرحمان ، حبیب اللہ خان ، محمدرحیم، فضل ربی ، سپین خان ، جاوید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں گے۔ کیونکہ لوگوں کی ایک سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتاہے۔ کہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔