مشکل و قت گزر چکا اچھا دور آرہا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان بھر میں پائیدار قیام امن تک مل کر جدوجہد کرنی ہے ، شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں امن کے ثمرات مستحکم کر رہے ہیں، آئیں متحد رہیں ، مشکلات اور آسانیاں مشترک ہیں

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورکا ٹویٹ

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

مشکل و قت گزر چکا اچھا دور آرہا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان بھر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مشکل و قت گزر چکا ہے اچھا دور آرہا ہے ، پاکستان بھر میں پائیدار قیام امن تک مل کر جدوجہد کرنی ہے ، شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں امن کے ثمرات مستحکم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں امن کے ثمرات مستحکم کر رہے ہیں ،امن کے سفر کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ، مشکل وقت گزر چکا ہے اچھا دور آرہا ہے ، آئیں متحد رہیں ، مشکلات اور آسانیاں مشترک ہیں ، پاکستان بھر میں پائیدار قیام امن تک مل کر جدوجہد کرنی ہے۔