کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی‘ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام‘3 خواتین 5 کلو ہیروئن سمیت گرفتار

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) کوہاٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خواتین کو گرفتار کر لیا،خواتین سے تلاشی کے دوران 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خواتین پشاور سے کراچی جانے والی بس میں سوار تھیں،ناکے پر پولیس نے خواتین کے سامان کی تلاشی لی توسامان سے 5 کلوہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس کا کہناہے کہ گرفتار خواتین کا تعلق پشاوراور مضافاتی علاقوں سے ہے ،گرفتار خواتین کو تھانہ لاچی منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔