آبی زخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ

پیر اپریل 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی زخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد33800 کیوسک اور اخراج 25000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد31000 کیوسک اور اخراج31000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد41700کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 20700کیوسک اور اخراج11600کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1401.16 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.171 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1098.35فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.319 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :