جماعت اسلامی کی حمایت نہ ہوتی تو پی ٹی آئی کا شیرزاہ کب کا بکھرچکاہوتا‘صابر حسین

پیر اپریل 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبر قومی اسمبلی امیر صابر حسین اعوان نے کہا ہے کہ شوکت یوسفزئی جماعت اسلامی کے خلاف بیان بازی سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کی پارٹی اور حکومت میں کیا پوزیشن ہے۔ان کو دوبارہ پشاور سے ٹکٹ بھی نہیں ملے گا ،شانگلہ سے ٹکٹ ملنے کی تگ و دو میں مدعی سست اور گواہ چست بن کر بیانات داغ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنے لوگوں کو نکالنے کا آغاز شوکت یوسف زئی ہی سے کیا تھا۔۔پرویز خٹک نے موصوف کی وزارت بار بار تبدیل کی اور جب بات نہ بنی تو نکال باہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سال پی ٹی آئی نے ہماری وجہ سے اقتدار کے مزے لوٹے 20 ارکان نے موقع پاتے ہی اپنی ہمدردیاں بدل دیں۔۔جماعت اسلامی کی مضبوط حمایت نہ ہوتی تو ان کا شیرزاہ کب کا بکھر چکا ہوتا۔