مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کی خدمت کر رہے ہیں،علامہ قاضی ارشد الحسنی

پیر 23 اپریل 2018 15:07

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) مدارس اسلام کے قلعے ہیں،دینی مدارس اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث مولانا قاضی ارشد الحسینی، مولانا فرید احمد حقانی، مولانا امیر معاویہ وٹو اور قاضی خلیل احمد نے عظمت قرآن کانفرنس سنگڑ بالاکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علماء نے دین اور اسلام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مدرسوں میں پڑھنے والے بچے یہاں سے فارغ ہونے کے بعد دنیا بھر میں دین اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمارا دہشت گردی اور فرقہ پرستی سے کوئی تعلق نہیں، ہم امن پرست لو گ ہیں اور اس ملک میں دین اسلام کی بقاء اور سلامتی چاہتے ہیں۔

مدرسہ کے مہتمم و مدرس مولانا خلیل احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ علماء کرام اور عوام الناس کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ حفظ کرنے والے بچوں میں نقد انعام سمیت اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :