2018ء کے بجٹ اور اس کے اہم نکات سامنے آ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اپریل 2018 15:36

2018ء کے بجٹ اور اس کے اہم نکات سامنے آ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : 2018ء کے بجٹ اور اس کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ بجٹ میں مواصلاتی منصوبوں کے لیے 188 ارب روپے رکھنےکی تجویز کی گئی۔ ان منصوبوں میں نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے میٹروبس منصوبے کے لیے 4 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ سکھر ملتان میٹروبس منصوبے کی تعمیر کے لیے30 ارب روپے کا بجٹ رکھا جائے گا، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 کی تعمیر کے لیے 30 ارب روپے،حویلیاں تا کوٹ موٹروے کی تعمیر کے لیے 20 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر سے حیدرآباد موٹروے کی اراضی کی خریداری کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور برہان حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے بھی 5 ارب 72 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے 9 ارب روپے،ٹھوکر نیاز بیگ کی توسیع کے لیے 5 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،پشاور میں بائی پاس کی تعمیر کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے اور بلوچستان کے متعدد منصوبے جن میں قلعہ سیف اللہ سے لورالائی اور مغل کوٹ شاہراہ شامل ہیں، کے لیے بھی تین ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔