سرگودھا کے پانچ قومی اور دس صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع

پیر 23 اپریل 2018 15:40

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سرگودھا کے پانچ قومی اور دس صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدواروں کے درمیان متوقع ہے جبکہ عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد میں متوقع ہے، ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا البتہ آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم شروع کئے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی طرف سے شمولیت اختیار کئے جانے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کارکن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریگی اس کا فیصلہ پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کریگی ۔