یونیورسٹی آف ہری پور سے تعلیم یافتہ طلبہ نے تعلیم کو ووٹ دو کا نعرہ لگا دیا

پیر 23 اپریل 2018 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے آمدہ انتخابات کے موقع پر تعلیم کو ووٹ دو کا نعرہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور سے تعلیم مکمل کرنے والے اور زیر تعلیم طلبہ نے آمدہ انتخابات کے حوالہ سے ’’تعلیم کو ووٹ دو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہری پور کے قیام کے بعد نوجوان نسل میں شعور آیا ہے اور اب وہ اچھے برے کا فرق بھی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں یا جنبہ دھڑے کے نام پر ووٹ کو ضائع کرنے کی بجائے ایسے نمائندوں کو ووٹ دیا جائے جو آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ان کیلئے اعلیٰ اور سستی تعلیم کے مواقع بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :