ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم بہادر علی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

پیر 23 اپریل 2018 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم بہادر علی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ قانون کے طالب علم بہادر علی نے پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیاب دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کی تحقیق کا عنوان ’’پاکستان کے عوام کو درپیش ماحولیاتی خطرات اور ان کے پس منظر میں قانون کے کردار پر تھا‘‘۔ انہوں نے اپنی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر سہیل شہزاد اور پروفیسر ڈاکٹر فیاض الرحمن (مرحوم) کی زیر نگرانی مکمل کی۔ ان کے مطابق شعبہ ماحولیاتی قوانین میں مزید تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔ ا س حوالہ سے ان کی کتاب ماحولیاتی جرائم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :