مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اورترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے،سید نیئر رضا

پیر 23 اپریل 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور ترقی کے ثمرات عوامی دہلیز تک پہنچانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں مالی مشکلات اور لاتعداد مسائل کے باوجود ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کو رکنے نہیں دینگے اپنی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال کر خوشحال معاشرے کا قیام ہماری ترجیح اور انشا اللہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ اپنی ترجیحات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا ئیں گے ،ماڈل موڑ تا RCDمین شاہراہ اور ماڈل کالونی کی اندرونی گلیوں کی تعمیر علاقہ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج بلدیہ کورنگی کی قیادت نے پورا کردیا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ملیر ماڈل زون میں سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ،دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر پر میئر کراچی وسیم اختر اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندے شب روز مصروف عمل ہیں اور انشا اللہ عوامی تجاویز اور مشاورت کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی تعمیر و ترقی اور درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائیگا بعد ازاں چیئر مین سیدنیئر رضا نے شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو مکمل نگرانی میں جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ ماڈل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں سڑکوں کی تعمیر سے وسیع آبادی کے مکین استفادہ حاصل کرسکیں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کی ضلع کورنگی کے چپے چپے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :