Live Updates

آصف اور بلاول زرداری دادو سے آکر الیکشن لڑیں ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ، لیاقت علی جتوئی کاچیلنج

پیر 23 اپریل 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کی قیادت میں کرپشن کے خلاف بیٹو جتوئی سے خیرپورناتھن شاہ تک ریلی نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت خیرپورناتھن شاہ سے ریلی اونٹوں پر نکالی گئی جگہ جگہ لیاقت علی جتوئی کا والہانہ استقبال اس موقع پر لیاقت علی جتوئی نے تعلقہ آفس کا افتتاح بھی کیا اور لغاری سمیت مختلف برادریوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ دادو سے آکر الیکشن لڑیں میں ان کا مقابلہ کروں گا اگر ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی تحریک انصاف کی سندھ میں مقبولیت سے پیپلزپارٹی خوف میں مبتلا ہوچکی ہے ہمیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، بلاول کرشن پر درس دینے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ وہ خد کرپشن کی پیداوار ہیں باپ اور بیٹا فیصؒہ نہیں کرپارہے ہیں کہ شیروانی کس نے پہننے ہی اس دفعہ انہیں شیروانی نہیں ہتھکڑی پہنائی جائے گی جس طرح پیپلزپارٹی نے دس سالوں سے سندھ کی عوام کو خواب دکھائیں ہیں آج اسی چیز کا بدلہ لیتے ہوئے سندھ کے لوگ بھی انہیں ووٹ کے خواب دکھا رہی ہے ووٹ اس بار صرف عمران خان کو ہی پڑے گا سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والی پیپلزپارٹی اب ووٹ کے وقت عوام سے ہمدردیاں جگانے آگئی ہے دادو کو منی وہٹنام سمجھا جاتا تھا مگر پیپلزپارٹی نے اسے منی موئن جو دڑو بنا دیا ہے حقوق مانگنے پر سندھ کے لوگوں پر گولیاں اور لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں ہمارے لوگ اگر احتجاج کرتے ہیں تو انہیں ڈرانے کے لیے ان پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں کرپشن کے سرداروں نے جتنا بھی سندھ کو لوٹا ہے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے معصوم بچے ننگے پائوں اور بھوکے پیٹ گھوم رہے ہیں وزیراعلیٰ اور ان کے سربراہاں انقلاب کی باتیں کررہے ہیں اس الیکشن میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف بتائے گی کہ انقلاب کسے کہتے ہیں ، اس موقعپر خلیل احمد کونھارو ، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر ، سردار عاشق زنئور،نیاز احمد برڑو ، فقیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات