دو روزہ پاکستان اوپن سورس سمٹ 2018ء اختتام پذیر ہو گئی

اس قسم کی تقریبات عوام میں شعور پھیلانے کیلئے انڈسٹری-اکیڈیمیا لنکجیز کے قیام اور آئی ٹی کے فروغ کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں،ڈاکٹر جو آئو سبیڈو کو سٹا

پیر 23 اپریل 2018 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) دو روزہ پاکستان اوپن سورس سمٹ 2018ء اختتام پذیر ہو گئی۔ سمٹ میں انڈسٹری، شعبہ تعلیم اور حکومت سے تعلق رکھنے والے اشخاص کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان میں پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جو آئو سبیڈو کو سٹا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور اختتامی تقریب میں یہ اعزازسابق نیول چیف ایڈمرل (ر) آصف سندیلہ این آئی (ایم) کو حاصل ہوا۔

پاکستان میں پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جوآئوسبیڈو کو سٹا نے اپنے خطاب میں یہ ذکر کیا کہ اوپن سورس سمٹ جیسی تقریبات عوام میں شعور پھیلانے کیلئے انڈسٹری-اکیڈیمیا لنکجیز کے قیام اور آئی ٹی کے فروغ کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کو چاہئے کہ وہ مستقبل میںاپنے آئی ٹی انفراسٹرکچر بنانے کیلئے اوپن سورس پلیٹ فارمز کو بھر پور استعمال کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اوپن سورس کلچر کے فروغ کیلئے انہوں نے مستقبل کی سرگرمیوں کیلئے ایک باقاعدہ روڈ میپ بنانے اور ٹائم لائنز بنانے کی تجاویز بھی پیش کیں تاکہ پاکستان میں اوپن سورس کو فروغ دیا جا سکے۔ پروگرام کا آغاز تقریب کے چیف آرگنائزر شیر افضل خان کے استقبالیہ سے ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بڑی تقریبات کا انعقاد اوپن سورس اور ڈیجیٹل سٹمز سے متعلق ہماری لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

معروف قومی اور بین الاقوامی سپیکرز اور ٹرینرز کی شرکت کی وجہ سے اس سمٹ نے پاکستان میں انٹر پیرونیل کلچر کے فروغ کیلئے ایک با اثر پلیٹ فارم کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی وجہ سے انٹر پیرونیلزاور تعلیمی ماہرین کو ایک جگہ اکٹھے ہونے کا موقع ملا ہے۔ سمٹ مختلف حصوں پر مشتمل تھا جس میں پینل ڈسکشنز، کیس سٹڈی پریزنٹیشنز اور کوہا کے استعمال، پاکستان میں اکیڈیمک لائبریری سرگرمیوں کے موئثر ہونے کا فروغ بذریعہ لائبریری اوپن سورس سافٹ وئیر، لائبریری مینجمنٹ سسٹم کا استعمال، اوپن سورس سافٹ وئیر بمقابلہ کمرشل سافت وئیر اور دیگر سیشنز بھی شامل تھے۔

سمٹ کے اہم سپیکرز کا تعلق چائنہ، انڈیا اور پاکستان سے تھا۔ سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) سندیلہ نے اپنے اختتامی کلمات میں انتظامی کمیٹی کوایسی کامیاب تقریب کے انعقاد، آئی ٹی اور لائبریری کے شعبوں میںتبادلہ خیال کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کتاب پڑھنے کے کلچر اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے شرکاء اور سپیکرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ کانفرس اعلیٰ معیار کی مکمل پریزنٹیشنز، کیس سٹڈیز، کامیاب پراجیکٹس، اہم ترقیات اور سوشل ایونٹس پر مشتمل تھی۔