ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 55 کروڑ14 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل اپریل 12:19

ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 55 کروڑ14 لاکھ روپے سے زائد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 55 کروڑ14 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 79 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 کروڑ، پورے ملک میں ان لینڈ ریونیو آفسز کے قیام کے لئے 9 کروڑ 62 لاکھ، ڈی آئی خان میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کے لئے 70لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔