ایران کے سابق بادشاہ کی قبر کے قریب سے ہزاروں برس پرانی پراسرا چیز برآمد

منگل 24 اپریل 2018 13:59

ایران کے سابق بادشاہ کی قبر کے قریب سے ہزاروں برس پرانی پراسرا چیز برآمد
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء)تہران کی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کے مزار کے قریب مقام سے ایک ممی ملی ہے۔خیال رہے کہ 1979 کے انقلاب کے بعد نئی اسلامی انتظامیہ کی جانب سے رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کی تمام نشانیاں مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوران جنوبی تہران میں رضا شاہ پہلوی کے مقبرے کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم تہران کونسل کی ثقافتی ورثہ اور سیاحتی کمیٹی نے ریاست کی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس مزار کی توسیع کے دوران اس جگہ سے ایک ممی ملی ہے۔

اس حوالے سے کونسل کے رکن حسن خلیل آبادی کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ ممی رضا شاہ پہلوی کی ہوسکتی ہے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ممی ملنے کے حوالے عبدالعظیم مزار کے پریس دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ اس طرح کا دعویٰ صرف افواہ ہوسکتی ہے۔