عتیق نامی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف بلیک لسٹ
وزارت داخلہ نے بیرون ملک سفر سے قبل اجازت لینے کا پابند کردیا
منگل 24 اپریل 2018 14:42
(جاری ہے)
عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے بتایا کہ ویانا کنونشن کی رو سے فرائض کی انجام دہی یا تعیناتی کے دوران کے دوران کوئی سفارت کار حادثے کی صورت میں قانونی کارروائی سے مستثنیٰ ہوتا ہے البتہ اگر کوئی سفارت کار سے یہ استثنیٰ خود واپس کر دے یا اس سے یہ واپس لے لیا جائے تو پھر اٴْس کے خلاف ملکی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ملزم کا نام سفری پابندیوں والی فہرست ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا طریقہ کار کافی طویل ہے اس لیے سفارت کار کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول خارجہ امور نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے سے حادثے میں ملوث اہلکار کا استثنیٰ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم سے تفتیش لازمی ہے ،ْ چاہے پاکستان میں ہو یا امریکہ میں، حکومت پاکستان ویانا کنونشن کے مطابق معاملات حل کرے، عدالت نے وزارت خارجہ کو 10 روز میں سفارتی استثنیٰ سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 7 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ گاڑی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل خود چلا رہے تھے اور جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو دو نوجوان عتیق اور راحیل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔گاڑی کی ٹکر سے عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا ،ْراحیل کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.