دکی میں گھریلو تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

منگل 24 اپریل 2018 16:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) دکی میں گھریلو تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی پولیس کے مطابق منگل کو دکی کے علاقے ناصر آباد میں گھریلو تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے بخت محمد ولد حاجی فیص محمد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔