بلوچستان میں 8سو سے زائد فارماسٹ بیروزگاری کے باعث معاشی مسائل سے دوچارہیں،ڈاکٹرقطب ساگر

پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری کے باوجود ہمیں نظرانداز کیا جاتا ہے،بیروزصدرگار فاماسسٹس ایکشن کمیٹی

منگل 24 اپریل 2018 18:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) بیروزگار فاماسسٹس ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹرقطب ساگر،ڈاکٹر اسفند،ڈاکٹر نوراحمد کاکڑ ودیگر نے کہاکہ بلوچستان میں 8سو سے زائد فارماسسٹ بیروزگاری کے باعث معاشی مسائل سے دوچار، ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں،پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری کے باوجود ہمیں نظرانداز کیا جاتا ہے،گزشتہ پانچ سالوں سے فارماسسٹ کی ایک آسامی بھی تشہیر نہیں کی گئی ،یہ بات انہوں نے منگل کے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ فارماسسٹس کی کمی کے باعث روزانہ ہسپتالوں میں غلطادویات کے استعمال سے مریض وں کے اموات میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ فارماسسٹس کی ضرورت نہیں ہے کہہ کر ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے جو کہ تشویشناک ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوںمیں فارماسسٹس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 5سو نئی آسامیوں کااعلان کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کا وسیع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو بھی کریںگے۔